سنی اتحاد کونسل نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیر افضل کا نام دے دیا

0 108

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ عددی اعتبار سے اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے ممبران زیادہ ہیں، سنی اتحاد کونسل کو چیئرمین پی اے سی ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی 35 وزارتوں کی کمیٹیوں سے متعلق خط کے جواب میں اپنے ارکان کے نام اسپیکرکو دیں گے۔

بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ کمیٹیوں میں 20 ممبران میں 6 اپوزیشن کے ہوتے ہیں، ججزتعیناتی کی جوڈیشل کمیٹی میں بھی 2 ممبران اپوزیشن کے ہوتے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی نےکہا کہ ہم نے شیر افضل مروت کا نام بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.