چمن میں ایران سے آنے والا سیلابی ریلا شہر میں داخل، مواصلاتی نظام بُری طرح متاثر

0 104

چمن کے گلی محلوں میں سیلابی پانی سے تباہی پھیل گئی اور کچے مکانات کو نقصان پہنچا،پاکستان کے امیگریشن دفاتر بھی زیر آب آگئے اور مواصلاتی نظام بُری طرح متاثر ہوگیا۔

 

اس کے علاوہ مستونگ اورگردونواح میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے جس سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

 

بیشتر دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا جبکہ متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور ریسکیو جوان امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں،گوادر میں تین روز بعد بھی گھروں اور تعلیمی ادروں سے پانی نہیں نکالا جاسکا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.