طورخم بارڈر پر کارروائی، افغانستان سے آنیوالی کارگو گاڑیوں سے غیر ملکی اسلحہ برآمد

0 85

کسٹم حکام نے خفیہ اطلاع پر  کارروائی کرتے ہوئے امپورٹ ٹرمینل میں افغانستان سے آنے والی 2 کارگو گاڑیوں سے غیر ملکی اسلحہ برآمد کیا اور 2 ملزمان کو بھی گرفتار کیا۔

 

ذرائع کے مطابق غیرملکی اسلحے میں 3 ایم 16رائفل، 2 امریکن پستول، کلاشنکوف کے 4000 کارتوس اور 9 ایم ایم کے 8000 کارتوس بھی شامل  ہیں۔

 

کسٹم حکام کا کہنا ہے دونوں کارگو گاڑیاں افغانستان سے داخل ہوئی تھیں، ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.