65 سال عمرکی حد ختم، 20 لاکھ تنخواہ پرنئی تقرریوں کی راہ ہموار

0 113

وفاقی کابینہ نے پی ٹی آئی دور کی پالیسی میں ترمیم کرکے اہم تعیناتیوں پر65 سال عمر کی حد ختم کر دی جس سے 20 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر تقرریوں کی راہ ہموار ہو گئی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق کابینہ نے اسپیشل پروفیشنل پے اسکیلز پالیسی 2019 میں ترمیم کی منظوری دی جس کے تحت اہم تقرریوں پر65 سال عمرکی حد ختم کر دی گئی، اب 65 سے زائد عمر کے افرادکی تقرری یا عہدے پر65 سال عمر کے بعد توسیع ہو سکے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے عمر کی حد ختم کرنے کی تجویز دی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.