ایرانی صدر کی آمد پر کراچی اور لاہور میں آجمقامی تعطیل کا اعلان

0 102

نجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 23 اپریل کو چھٹی کا اطلاق صرف ڈسٹرکٹ لاہور پر ہوگا،نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب سول سیکرٹریٹ سے منسلک محکموں میں تعطیل نہیں ہوگی۔

خیال رہےکہ کمشنرکراچی نے بھی 23 اپریل کو شہر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے،واضح رہےکہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

ایرانی صدر اہلیہ اور اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے، وفد میں ایرانی وزیر خارجہ، کابینہ کے دیگر ارکان، اعلیٰ حکام اور تاجر بھی شامل ہیں۔

پاکستان پہنچنے پر ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا استقبال وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے کیا،ایرانی صدر اپنے پاکستانی ہم منصب آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

ایرانی صدر کل لاہور اور کراچی جائیں گے جہاں وہ مزار اقبال اور مزار قائد پر حاضری دیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.