کاربونیٹڈ، میٹھے مشروبات میں چینی کی مقدارپر ہیلتھ ایڈوائزری نمایاں کی جائے،صدر مملکت

0 100

صدر مملکت نے دل کی بیماریوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور دل کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے آگاہی پیدا کرنےکی ضرورت پر زور دیا۔

صدرکا کہنا تھا کہ امراض قلب سے بچاؤ کے لیے جامع کوششیں کرنا ہوں گی،کاربونیٹڈ اور میٹھے مشروبات میں چینی کی مقدار کے بارے میں ہیلتھ ایڈوائزری نمایاں کی جائے۔

صدر مملکت آصف زرداری سے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے وفد نے ملاقات کی،صدر مملکت نے صحت مند طرز زندگی کے فروغ میں ‘پناہ کے کردار کو سراہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.