وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخار ی نے کہا کہ ایمرجنسی پینِک ہیلپ لائن اپنی نوعیت کا انوکھا منصوبہ ہے جو تمام کمزور طبقوں کے لیے ہے، ایمرجنسی پینِک (panic) ہیلپ لائن اپنی نوعیت کا انوکھا منصوبہ ہے، یہ ہیلپ لائن صرف خواتین کے لیے نہیں۔
تمام کمزور طبقوں کے لیے ہے، پینِک ہیلپ لائن پولیس کے کنٹرول سسٹم سے منسلک ہوگا، جتنے اسپتال بننے جارہے ہیں اسٹیٹ آف دی آرٹ ہوں گے اور ان میں نئی ٹیکنالوجی استعمال ہوگی، جنوبی پنجاب میں 5 لاکھ بچوں کو ناشتہ فراہم کیا جائے گا جب کہ اسکول کے بچوں کو ناشتے کی فراہمی کا منصوبہ ماہ 2 ماہ میں شروع ہوگا۔
مریم اورنگزیب نے خود اپنے لیے ماحولیات کا شعبہ منتخب کیا تھا، تمام بننے والی سڑکوں شاہراہوں کے دونوں طرف شجرکاری یقینی بنائی جائیگی، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کا چالان ہوگا، پنجاب میں شجر کاری مہم اور مصنوعی بارش پر بھی کام ہورہا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کوئی منصوبہ صرف فائل ورکس نہیں تمام پورے ہوں گے۔
وزیراعلیٰ بننے کے بعد مریم نواز لائف اسٹائل میں بڑی تبدیلی لائی ہیں، وہ اب نارمل کپڑے پہنتی ہیں، پرانے کپڑے، الیکشن سے بھی پہلے کے ہیں، مریم نواز کو سادہ کپڑے پسند ہیں وہ زیادہ تر سادہ کپڑے پہنتی ہیں۔
میں نے یہ نہیں کہا کہ وہ برانڈڈ کپڑے نہیں پہنتیں وہ اب سادہ کپڑوں کو ترجیح دیتی ہیں، مریم نواز کیا پہن رہی ہیں اس کے لیے ان کو کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں، عید شو میں گفتگو میں کہا تھا کہ کبھی کبھار مجھے لگتا تھا کہ میں نے مریم نواز سے زیادہ مہنگے کپڑے پہنے ہیں لیکن بات وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی پر ہونی چاہیے۔