گجرات،عزیز بھٹی اسپتال کی چھت گر نے سے 2 مریض جاں بحق، 9 زخمی

0 109

گجرات کے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال کے سرجیکل وارڈ کی چھت گرگئی جس سے وارڈ میں زیر علاج ایک خاتون سیمت دو مریض جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔

گجرات کے عزیز بھٹی شہید اسپتال کی پہلی منزل پر واقع سرجیکل وارڈ میں مریض زیر علاج تھے کہ اچانک چھت گرگئی جس سے متعدد مریض زخمی ہوگئے۔

ایم ایس کے مطابق ریسکیو عملے نے فوری طور پر زخمی مریضوں کو ملبے سے نکال کر دوسرے وارڈ اور باہر منتقل کیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق اسپتال میں تزئین و آرائش کرنے کیلئے کے پلرز کو چھوٹے کرنے کوشش کی گئی جس کے باعث سرجیکل وارڈ کی چھت کمزور پڑنے سے گرگئی۔

دوسری جانب صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے سی اینڈ ڈبلیو کے ریسرچ ونگ کو انکوائری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مرمت کے حوالے سے حفاظتی انتظامات نہ کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے سیکرٹری صحت سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور انکوائری کا حکم دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.