چینی باشندوں کی سکیورٹی کیلئے 2 روز تک بلٹ پروف گاڑیاں نہ لینے والے پراجیکٹ بند کرنےکا حکم

0 115

محکمہ داخلہ پنجاب نے سی پیک کے علاوہ دیگر منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی کے معاملے پر ڈی آئی جی اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کو خط لکھ دیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے خط کے مطابق 2 دن میں بلٹ پروف گاڑیاں نہ لینے والے پراجیکٹ بند کر دیے جائیں گے،محکمہ داخلہ پنجاب نے اپنے خط میں بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے یا کرائے پر حاصل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق چینی باشندوں کی سکیورٹی اور بلٹ پروف گاڑیوں کے لیے پہلے آگاہ کردیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.