ارشد شریف قتل کیس، حامد میر کا جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلیے عدالت سے رجوع

0 116

سینئر صحافی حامد میر نے ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں حامد میر کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ارشد شریف قتل کی شفاف تحقیقات کےلیے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے اور قتل کی تحقیقات کے لیے قائم شدہ جے آئی ٹی کو معاملے سے متعلق حقائق، ڈیٹا و رپورٹس عدالت میں جمع کرانے کا حکم دے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت درخواست گزار کو جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز کی تشکیل میں معاونت کی اجازت دے،عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں صدر پاکستان، سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.