وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے مختلف امور پر گفتگو

0 64

وزیراعظم شہباز شریف سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خصوصی مکالمے اور گالا ڈنر میں شریک ہوئے، تقریب کے دوران وزیر اعظم نے ولی عہد کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نےعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر سعودی قیادت کو مبارک باد بھی پیش کی اور ساتھ ہی رمضان المبارک کے دوران مکہ مکرمہ میں ہونے والی اپنی حالیہ ملاقات کا بھی ذکر کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ساتھ ریاض آئے ہیں جس میں سرمایہ کاری کے اہم ذمہ دار وزرا بھی شامل ہیں۔

ملاقات میں علاقائی صورت حال خاص طور پر غزہ کے بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کیلئے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سعودی عرب میں موجود ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.