امریکا کے اعلیٰ سطح کے وفد کا پاکستان کا دورہ، تعلقات پر بات چیت جاری

0 56

اکستان اور امریکاکے درمیان تعلقات پر بات چیت جاری ہے اور امریکا کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان میں موجود ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی وفد اتوار کی شب دوحا سے پاکستان پہنچا، اعلیٰ سطح کا امریکی وفد 3رکنی ہے جس کی قیادت امریکا کے انڈر سیکرٹری جان باس کر رہے ہیں،خطے کی صورتحال اور سکیورٹی معاملات بھی زیر غور ہیں جبکہ امریکی وفد آج رات واپس روانہ ہوگا۔

موجودہ حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پاکستان آنے والا یہ پہلا اعلیٰ سطح کا امریکی وفد ہے، دورے میں پاک امریکا تعلقات اور اس میں بہتری کےلیے مفصل جائزہ لیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.