مہنگائی نےمزدور طبقےکو زیادہ متاثرکیا،صدر و وزیراعظم

0 108

مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر جاری پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ مہنگائی نے مزدور طبقےکو سب سےزیادہ متاثرکیا ہے، حکومت معاشی کمزور لوگوں کی مشکلات کے ازالےکی کوشش کررہی ہے اور معیشت کی بحالی کیلئے مستقل مزاجی سے محنت کرنا ہوگی۔

دوسری جانب صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ محنت کش طبقےکو مہنگائی اور بے روزگاری جیسےچیلنجز کاسامنا ہے۔

صدر مملکت نے کہاکہ مزدوروں کو ضروری تربیت اور حفاظتی سامان کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی، امید ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.