وزیر داخلہ کا اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان

0 117

وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کی زیر صدارت پاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ، پاکستان کوسٹ گارڈز کے اعلیٰ حکام اور افسران بھی شریک ہوئے۔

محسن نقوی نے پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنےکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کم وسائل کے باوجود کوسٹل گارڈز کی کارکردگی بہترین ہے لیکن کوسٹل ایریاز سے اسمگلنگ روکنے کے لیے پاکستان کوسٹ گارڈز کو مزید متحرک کردار ادا کرنا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ایک اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے منشیات کی اسمگلنگ کرنے والوں کو پاکستان کا دشمن قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کرنے کا حکم دیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.