ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ٹیوب ویلز کو سولرپر منتقل کرانے میں کسانوں کی مدد کی جائے گی۔
ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرانےکیلئےکسانوں کو 12ارب روپے دیےجائیں گے، ہر کسان اپنا ٹیوب ویل 20 کلو واٹ تک سولر پر منتقل کر سکتا ہے۔
پنجاب حکومت فی ٹیوب ویل 50 فیصد تک سبسڈی دے گی، سبسڈی دینےکا مقصد کسانوں کی بجلی کی لاگت میں کمی لانا ہے۔