گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے اٹلی کی نئی سفیر ماریلیا ارمیلن کی ملاقات

0 109

پاکستان میں اٹلی کی نئی سفیر ماریلیا ارمیلن نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کی، جس میں تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پربات چیت کرتے ہوئے گورنرسندھ نے اطالوی سفیر ماریلیا ارمیلن کو تعیناتی پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ مستحکم ہو رہے ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ اٹلی کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔ سرمایہ کاری کیلئے ایس آئی ایف سی بھرپور معاون و مددگار ثابت ہوگا،ملاقات کے موقع پر اٹلی کے قونصل جنرل ڈینلو گرڈانیلا بھی موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.