کندھ کوٹ میں رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 4 ڈاکو زخمی

0 111

ایس ایس پی کشمور کندھ کوٹ کے مطابق کندھ کوٹ کے کچے کے علاقے گیھل پور اور حاجی خان شر میں شر اور کوش گینگ کے خلاف رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران پولیس اور رینجرز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں چار ڈاکو زخمی ہوگئے ہیں، پوليس نے کچے کے تمام راستے بند کر دیے ہیں اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے ٹھکانوں اور مورچوں کو آگ لگا کر گرایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رحیم یار خان میں بھی سندھ اور پنجاب کے کچے کے سرحدی علاقے میں پنجاب پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کر کے 2 ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ کارروائی میں 7 ڈاکو زخمی بھی ہوئے۔

ڈی پی او رحیم یار خان کے مطابق آپریشن میں ڈاکو عالم شر اور نذیر شر مارے گئے ہیں جبکہ ڈاکو مٹھا شر سمیت 7 ڈاکو زخمی بھی ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.