لارجر بینچ مخصوص نشستوں بارے کوئی عبوری حکم جاری کردیتا،اعظم نذیر تارڑ

0 110

وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔

عدالت عظمیٰ کے عبوری حکم نامے پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ آئینی تشریح کا معاملہ ہے، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرز ایکٹ کے تحت 5 رکنی لارجر بینچ کا معاملےکی سماعت کرنا موزوں ہوتا۔

مناسب ہوتا اگر لارجر بینچ ہی کوئی عبوری حکم نامہ جاری کرتا ، یہ آئین کے آرٹیکل 51 اور 106 کی تشریح کا معاملہ ہے، پارلیمان کی قانون سازی کے اختیار کے معاملے میں امتناع کے حکم سے احتراز برتا جانا چاہیے تھا۔

منتخب رکن کے قانون سازی کے اختیار پر زد پڑتی ہو تو زیادہ احتیاط برتی جاتی ہے، آرٹیکل 67 واضح ہےکہ رکن کی طرف سے کی گئی قانون سازی قانونی نا اہلیت کے باوجود برقرار رہتی ہے۔

آرٹیکل 67 کے مطابق رکن کی قانون سازی کی اہلیت پر سوال نہیں اٹھایا جاتا، امید ہے حتمی فیصلے میں پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رہے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.