سانحہ 9مئی، پی ٹی آئی کے 2 ارکان سندھ اسمبلی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

سینیٹر ولید اقبال نے تسلیم کرلیا کہ جناح ہاؤس میں حملے کے وقت مشتعل پی ٹی آئی ورکرز کو اندر دیکھا

0 94

اسلام آباد(شوریٰ نیوز) سانحہ 9مئی پر تحریک انصاف میں بھی غم وغصہ ‘فوج سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پی ٹی آئی کےدوارکان سندھ اسمبلی ڈاکٹرسنجے گنگوانی اور کریم گبول نےپارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ‘ تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر ولید اقبال نے تسلیم کیا ہے کہ لاہور کے جناح ہاؤس میں حملے کے وقت انہوں نے مشتعل پی ٹی آئی ورکرز کو اندر دیکھا‘ جناح ہاؤس پر حملہ شرمناک ہے ‘مشتعل کارکنوں کےخلاف کارروائی ہونی چاہئے ‘ گھر میں نظربند پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا اورکہاکہ فوج ہم سے ہے اورہم فوج سے ہیں ‘9مئی کو جوہواوہ دہشت گردی تھی ‘ادھر وزیردفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیاہے کہ تحریک انصاف کے بہت بڑے رہنماءنے ن لیگ میں آنے کیلئے رابطہ کیاہےجس پر میں نے جواب دیا کہ میں ایسے کاموں میں نہیں پڑتا ‘وفاداریاں تبدیل کرنے والےہماری طرف نہ آئیں ‘سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ابھی شروعات ہوگئی ہے لاتعلقی کی‘پہلے مرحلے میں مذمت اور لاتعلقی ہو گی‘ پھر علیحدہ ہوں گے‘ بعد میں ایک دوسرے پر الزامات لگائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.