صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کےترجمان کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں دن میں درجہ حرات میں اضافےکا امکان ہے جب کہ پنجاب میں آئندہ ہفتے درجہ حرات میں اضافے اوربارشوں کا امکان ہے۔
خیبر پختو نخوا میں 8 سے 12 مئی تک گرد آلود ہوائیں چلنے اوربارش کا امکان ہے، 10 سے 11مئی کے دوران سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ اور فیصل آباد میں بارش متوقع ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں8 تا 10 مئی درجہ حرارت 3 سے5 ڈگری بڑھ سکتا ہے، مویشی مالکان شدیدگرمی میں اپنے مال مویشیوں کے لیے حفاظتی اقدامات کریں۔
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہےکہ درجہ حرارت میں ممکنہ اضافے سے ہیٹ ویوکی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے عوام احتیاطی تدابیر اپنائیں اور غیرضروری سفر نہ کریں۔