ملک بھر کے بین الاقوامی ائیرپورٹس پر حج آپریشن کا آغاز آج ہو گا

0 111

حکام کے مطابق کراچی ائیرپورٹ سمیت ملک بھر کے بین الاقوامی ائیرپورٹس پر حج آپریشن کا آغاز آج رات سے ہوگا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق کراچی ائیرپورٹ سے پہلی حج پرواز بدھ کی رات پونے دو بجے روانہ ہوگی۔

حکام کے مطابق روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت عازمین حج کی امیگریشن سعودی حکام کراچی میں ہی کریں گے،کراچی میں امیگریشن کے بعد سعودی عرب میں عازمین کی امیگریشن نہیں ہوگی۔

وزارت مذہبی امور کے حکام کے مطابق سعودی امیگریشن کے لیے ائیرپورٹ پر خصوصی کاؤنٹربنائےگئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.