لاہور،عدالتوں کی منتقلی پر وکلا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج ، شیلنگ، متعدد گرفتار

0 123

اہور کے جی پی او چوک پر سول عدالتوں کی منتقلی اور وکلا پر دہشتگری کے مقدمات کے خلاف وکلا کے احتجاج پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی۔

احتجاج کے دوران وکلا نے رکاوٹیں ہٹا کر ہائیکورٹ کے اندر جانے کی کوشش جس پر پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے وکلا کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی، پولیس نے وکلا مظاہرین کےخلاف واٹرکینن کا استعمال بھی کیا۔

پولیس نے مظاہرہ کرنے والے کئی وکلا کو گرفتار بھی کرلیا جب کہ پولیس نے بیرئیرلگا کر لاہور ہائیکورٹ کے مین گیٹ کا راستہ بھی بند کر دیا، ہائیکورٹ کے احاطے میں بھی پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔

پولیس اور وکلا کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے باعث مال روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوئی ہے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

پولیس کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کی تالہ بندی کردی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.