وزیر دفاع خواجہ آصف نے کابینہ اجلاس پر صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح طورپرکہا 9 مئی واقعات میں ملوث افراد معافی مانگیں۔
اب معافی مانگنا یا نا مانگنا بانی پی ٹی آئی کی مرضی ہے البتہ بانی پی ٹی آئی کو معافی کی آفر موجود ہے، افسوسناک بات یہ ہے کہ شہدا کو نشانہ بنایا گیا، قومی ہیروز کے مجسموں کو مسمار کرکے کیا پیغام دیا گیا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کسی شخص کی انا نہیں ملک کی انا کی بات ہے اور 9 مئی کو جو ہوا وہ پاکستان کی انا اور آبرو پر حملہ تھا۔