لاہور ، روٹی کی قیمت میں مزید کمی ، 15 روپے کی کر دی گئی

0 113

لاہور کی ضلعی انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد روٹی کی قیمت میں مزید کمی کر دی گئی ہے،گندم کی فراوانی اور آٹے کی کم ہوتی قیمت کے پیشِ نظر روٹی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا گیا۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاہور میں اب روٹی 16 کے بجائے 15 روپے میں ملے گی، فریقین کے درمیان روٹی کی نئی قیمت کے فوری اطلاق پر بھی اتفاق ہوگیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.