جو آزادی اظہار یہاں ہے وہ امریکا اور برطانیہ میں نہیں، چیف جسٹس عامر فاروق

0 108

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے بانی پی ٹی آئی پر احتساب عدالت کی جانب سے اڈیالہ جیل کورٹ میں میڈیا کو سیاسی بیانات دینے پر پابندی کے عدالتی فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ جیل حکام نےکمرہ عدالت میں بہت سی رکاوٹیں کھڑی کیں جو ٹرائل عدالت کے حکم پر ہٹادی گئیں لیکن ٹرائل جج نے آرڈر کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو سیاسی بیانات سے روک دیا۔

سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ معلومات تک رسائی عوام کا بنیادی حق ہے، اس سے کیسے روکا جاسکتا ہے؟ عدالت میں جو کچھ ہو رہا ہے صحافی اسے رپورٹ کرسکتے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا اب تو چیزیں ایڈوانس ہوچکی ہیں، وکلا باہر جا کر خود بیان کردیتے ہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ وکیل زیرالتوا کیس کے میرٹس پر بات نہیں کر سکتا، دنیا بھر میں عدالتی کارروائی رپورٹ ہوتی ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ جو آزادی اظہار یہاں ہے وہ امریکا اور برطانیہ میں بھی نہیں ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ میڈیا جیل سے عدالتی کارروائی کی شفاف طریقے سے فیئر رپورٹنگ کرے، جو سن رہے ہیں وہ ضرور رپورٹ کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.