جسٹس بابر ستارکا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کو خط

0 100

نجی نیوز چینل کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کو خط میں لکھا کہ سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے ٹاپ آفیشل کا پیغام ملا کہ پیچھے ہٹ جاؤ، مجھے پیغام دیا گیا سرویلینس کےطریقہ کارکی اسکروٹنی سے پیچھے ہٹ جاؤ۔

ذرائع کے مطابق جسٹس بابر ستار نے لکھا کہ میں نے ایسے دھمکی آمیز حربے پرکوئی توجہ نہیں دی، مجھے نہیں لگا کہ ایسے پیغامات نے انصاف کی فراہمی میں نقصان کا خطرہ پیدا کیا ہو۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ آڈیولیکس کیس میں خفیہ اور تحقیقاتی اداروں کو عدالت نےنوٹس کیے، متعلقہ وزارتیں، ریگولیٹری باڈیز، آئی ایس آئی، آئی بی، ایف آئی اے کو نوٹس کیے، عدالت نے پی ٹی اے اور پیمرا کو بھی نوٹس کیے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.