پولیس کے مطابق سرگودھا میں فاضل ٹاؤن کے علاقے میں ہونے والے دھماکے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ،فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا پتا نہیں چل سکا ہے تاہم واقعے میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔
جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جائے واقعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔