گنڈاپور کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے کام نہیں چلے گا،ریاست کو سپورٹ کرنا ہوگا،وزیر توانائی

0 103

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے غیرذمہ دارانہ بیانات سے کام نہیں چلے گا، انہیں ریاست کو سپورٹ کرنا پڑے گا۔

 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے تو مجھے فون کر کے تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔ اگلے پورے سال کیلئے بجلی کی قیمتوں سے آئی ایم ایف کا کوئی تعلق نہیں۔

 

ہمارا آئی ایم ایف سے معاہدہ یہ ہے کہ گردشی قرضے کو 2 ہزار 310 ارب روپے سے اوپر نہ جانے دیں، بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں فروخت کریں گے، سولر پینل لگانے والوں سے معاہدے پر عمل ہوگا جبکہ سولر پر ٹیکس لگانے کیلئے بحث بعد میں کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.