پنجاب کی جیلوں میں موجود قیدیوں نے بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان جیسی سہولیات مانگ لیں، اس سلسلے میں ڈپٹی سیکرٹری جیل خانہ جات نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو خط بھیجا ہے۔
پنجاب کی مختلف جیلوں کے قیدی سیاسی قیدیوں والی سہولیات مانگ رہے ہیں، قیدیوں کا مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرح غیر معمولی سہولیات دی جائیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ملنے والی سہولیات پریزن رولز 1978 کی کھلم کھلاخلاف ورزی ہے۔