کرغزستان ہنگامہ آرائی،پاکستانی سفارتخانے نے رابطہ نمبرز جاری کر دیئے

0 74

پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی میں 00996555554476 اور00996507567667 پر رابطہ کریں۔

اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ کرغزستان میں پاکستان کے سفیر اور ان کی ٹیم ایمرجنسی نمبروں پر موجود ہے، فراہم کردہ دونوں نمبرز واٹس ایپ پر بھی موجود ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سفیر اور ان کی ٹیم نے اب تک طلبا اور ان کی فیملیزکی سینکڑوں ٹیلی فون کالز کا جواب دیا ہے، کالز ٹریفک زیادہ ہونےسے نمبرز پر رابطہ نہ ہو سکے تو میسیج یا واٹس ایپ میسیج کر دیں۔

دوسری جانب کرغزستان میں تعینات پاکستانی سفیر علی ضیغم نے کہاکہ حالات معمول پر آنے تک پاکستانی طلبہ گھروں پر رہیں، مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطے میں ہیں، تمام پاکستانی طلباء کی حفاظت یقینی بنانےکےلیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کے مقامی اور غیر ملکی طلبہ میں جھگڑے کے بعد ہنگامہ آرائی ہوگئی ہے، پاکستانی طلبہ بھی ہنگاموں کی زد میں آگئے اور مشتعل کرغز طلبہ نے پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر حملے کردیے، متعدد طلبہ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.