پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج کر تے ہوئے وکیل کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔
شیرافضل کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار پہلے ہی بطور وزیر خارجہ کام کر رہے ہیں، ڈپٹی وزیر اعظم کے عہدے سے آئین ناواقف ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہےکہ عوام کے خرچے پر ایک ہی شخص کو 2 عہدے ذاتی مفاد میں دیےگئے، ڈپٹی وزیر اعظم تعیناتی کا 28 اپریل کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست گزار کو اہم معاملہ عدالت کے سامنے رکھنے پر معاوضہ دیا جائے۔