آزاد کشمیر،بار کونسل نے سب انسپکٹر عدنان کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ڈیڈ لائن دیدی

0 106

میرپور آزادکشمیر بار کونسل نے چند روز قبل احتجاج کے دوران شہید ہونے والے سب انسپیکٹر عدنان کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ڈیڈ لائن دے دی۔

میر پور بار کونسل کے جاری سرکلر کے مطابق پولیس حقائق کو مسخ کر کے وکلاکے خلاف کیس بنا رہی ہے، 22 مئی تک سب انسپیکٹر عدنان کے قاتل کو گرفتار نہ کیاگیا تو پورے آزادکشمیر میں احتجاج ہوگا۔

وائس چیئرمین میر پور بار کونسل نے ایس ایس پی اور ڈی آئی جی میرپور کو معطل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غفلت کے مرتکب پولیس افسران معطل نہ ہوئے تو احتجاج کریں گے۔

دوسری جانب ترجمان پولیس ضلع میرپور کا کہنا ہے کہ عدنان شہید کے قتل میں نامزد ملزمان گرفتار ہیں، شواہد کی روشنی میں مزید گرفتاریاں کی جا رہی ہیں، عدنان شہید کیس سے متعلق سوشل میڈیا پر غلط پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام شواہد جمع کر لیے ہیں اور معاملے کی انکوائری کے لیے ایڈیشنل ایس پی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.