لاہور (شوریٰ نیوز) تحریک انصاف کے 123 کارکنوں کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن معطل،لاہور ہائیکورٹ نےپی ٹی آئی کے کارکنوں کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیالاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 123 کارکنوں کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن معطل کر کے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے 123 کارکنان کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس انوار الحق نے فرخ حبیب کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے 123 کارکنوں کی نظربندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا،لاہور ہائیکورٹ نے کارکنوں کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ تحریک انصاف کے 123 کارکنوں کو ان کے گھروں سے اغوا کیا گیا،تحریک انصاف کے 123 کارکنوں کے اہل خانہ نے ان سے ملاقات کی بہت کوشش کی مگر نہ مل سکے۔
Prev Post