کرغزستان کے نائب وزیراعظم کا طلبا پر حملے روکنے میں ناکامی کا اعتراف

0 106

بشکیک میں پاکستانی طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے کرغزستان کے نائب وزیراعظم نے کہا کہ غیر ملکی طلبا کو سکیورٹی فراہم کرنا کرغز حکومت کی ذمہ داری تھی جس میں بری طرح ناکام ہوئے۔

کرغزستان کے نائب وزیراعظم نے بتایا کہ حملہ آوروں کی شناخت کرلی گئی ہے۔

پاکستانی طلبا سے گفتگو میں پاکستانی سفیر نے بتایاکہ آج ایک فلائٹ پاکستانی طلبا و طالبات کو مفت پاکستان لے کر جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرین چینل کھولنے کے لیے بھی کرغز حکام سے درخواست کی ہے،پروپیگنڈہ سے متعلق سوال پر سفیر پاکستان نے کہا کہ یہ بات صرف زیادتی، قتل اور اغواکی افواہوں سے متعلق کی گئی ہے۔

کرغزستان میں پاکستانی سفیر حسن ضیغم نے بشکیک میں کرغز نائب وزیراعظم کے ساتھ غیرملکی طلبا کے ہاسٹل کا دورہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.