(ن) لیگی ایم پی اے کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

0 102

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے محمد عاطف کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا،عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ، الیکشن ایکٹ کی سیکشن 95 کی شق 6 کا استعمال نہیں کرسکتا، ریٹرننگ افسر دوبارہ ووٹوں کی گنتی سے انکار کرچکا تھا۔

فارم 47 جاری کرکے فارم 49 کے لیے سفارشات بھیج چکا تھا لہٰذا اس موقع پر الیکشن کمیشن، الیکشن کی سیکشن 95 کی شق 6 کا استعمال نہیں کرسکتا۔

لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے وکیل کے مطابق عدالت الیکشن کمیشن کےاختیار میں مداخلت نہیں کرسکتی۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رانا محمد ارشد پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 133 میں دوبارہ گنتی کے بعد کامیاب قرار پائے تھے اور آزاد امیدوار محمد عاطف نے ان کی کامیابی کے خلاف درخواست دائر کر رکھی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.