ہیلی کاپٹر حادثہ،وزیراعظم کی ایران کے سفارتخانے جا کر ایرانی سفیر سے تعزیت

0 110

وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے سفارتخانے جا کر ایران میں پیش آئے سانحے پر ایرانی سفیر سے تعزیت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صدر ابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ کی شہادت کی المناک خبر سے گہرا صدمہ ہوا، غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں اور ایرانی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں اور دعائیں شہداء کے اہلخانہ اور ایرانی عوام کے ساتھ ہیں، صدر ابراہیم رئیسی شاندار عالم اور بصیرت رکھنے والے رہنما تھے۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران کی حکومت اور عوام کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں، اس مشکل وقت میں ہمدردی کے لیے عوام اور حکومت پاکستان کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.