آئی ایم ایف کی تجویز پر ادویات پر سیلز ٹیکس لگائے جانے کا امکان

0 116

وفاقی حکام کے مطابق ادویات پر 10 سے 18 فیصد تک سیلز ٹیکس لگایا جا سکتا ہے اور ضروری ادویات کے علاوہ دیگر کی قیمتیں کمپنیاں خود بڑھا سکتی ہیں۔

وفاقی حکام نے بتایا کہ ادویات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ سابق نگران حکومت نے کیا تھا، صحت سہولت پروگرام اور ہیلتھ انشورنس سے ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

دوسری جانب ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ قیمتوں کی ڈی ریگولیشن اور سیلز ٹیکس سے ادویات قوت خرید سے باہر ہو جائیں گی، پاکستان میں کروڑوں لوگ روزانہ دل، ذیابیطس اوربلڈ پریشرکی ادویات استعمال کرتے ہیں جب کہ لاکھوں لوگ ذہنی صحت اور غیرمتعدی امراض کے لیے روزانہ کی بنیاد پر ادویات لیتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.