وزیراعظم شہباز شریف ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے تہران روانہ

0 128

وزیراعظم شہباز شریف ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف آج ایران کے ایک روزہ دورے پر تہران جائیں گے، تہران میں قومی سطح پر نماز جنازہ ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای پڑھائیں گے، تہران میں شہدا کی نماز جنازہ صبح 10 بجے ادا کی جائے گی۔

ایرانی شہر قم میں بھی ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ ادا کی گئی،ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی مشہد میں عوامی نماز جنازہ پرسوں ادا کی جائے گی۔

جمعرات کو مشہد میں شہدا کی نماز جنازہ صبح 10 بجے ادا کی جائے گی، مشہد میں جاں بحق ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ و تدفین امام علی رضا کے روضے کے احاطے میں ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.