گورنر خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ کو خط، مل کر کام کرنےکی پیشکش

0 110

خط کے متن کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبےکی جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہےکہ جامعات میں انتظامی و مالی مسائل سمیت طلباء کو مسائل درپیش ہیں، بنوں کی انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کو رجسٹرار اور وائس چانسلر کے بغیر چلانےکا نوٹس عدالت نے بھی لیا ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو کہا ہےکہ آئیں مل کر نوجوانوں کے مستقبل کے لیے مل کر کام کرتے ہیں، دونوں مل کر صوبے کے انتظامی و مالی اور دیگر معاملات میں بھی مل کر کام کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.