سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے سیاسی رول سے عمران خان کو کوئی مسئلہ نہیں، انہیں مسئلہ موجودہ اسٹیبلشمنٹ سے ہے، جو اُن کے حق میں نہیں۔
عمران خان کو اشارہ ملے گا تو وہ پھر سے ساتھ ہو جائیں گے، اُن میں جمہوری جذبہ نہیں ہے، حقیقت یہ ہے کہ جو آپ کو لائے گا وہ آپ کو نکالےگا۔ اس وقت سیاست پرو اور اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہورہی ہے۔
کرپشن کم ہونے سے پاکستان امیر نہیں ہوجائےگا، آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا اسد عمر کی غلطی تھی، اسحاق ڈار کو وزیر بننے کا شوق تھا، میری وزارت کے دور میں میاں صاحب نے کہا پیٹرول کی قیمت نہیں بڑھےگی، شہباز شریف کچھ بھی نہ بول سکے، اس طرح ملک کا ایک سو دس ارب روپے کا نقصان کیا گیا۔