سیاسی مذاکرات کیلئے حاضر ہیں، فیصلہ پی ٹی آئی نےکرنا ہے،یوسف رضا گیلانی

0 101

قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ سیاسی مذاکرات کے لیے حاضر ہیں، فیصلہ پی ٹی آئی نے کرنا ہےکہ وہ کس کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔

ملک عدم استحکام کا شکار ہے، سیاست دانوں کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے، سیاسی عدم استحکام، معاشی عدم استحکام کا جواز بنتا ہے، سیاسی معاملات پربات کرنےکے لیے ہم مذاکرات کے لیے حاضر ہیں۔

پی ٹی آئی نے فیصلہ کرنا ہےکہ کس کے ساتھ مذاکرات کرنے ہیں، ملک کو اس وقت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز سے مل بیٹھ کر بات کرنا چاہیے۔

بجٹ کے خدو خال بنیں گے تو پیپلز پارٹی حکومت کو مشورے دےگی، بجٹ عوام دوست، کسان دوست ، نوجوان دوست ہونا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.