پاسپورٹ رولز میں خواتین اور بچوں کے حوالے سے ترامیم کی تجویز پر غور جاری

0 109

ذرائع کے مطابق مجوزہ ترامیم کے بعد طلاق یا علیحدگی کی صورت خاتون کا پاسپورٹ والد کے نام پر بنےگا، ماں باپ کی طلاق کی صورت میں چھوٹے بچوں کے پاسپورٹ میں ماں باپ کے نام درج کیے جائیں گے۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی حکومت پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا حتمی فیصلہ کرےگی، رولز میں ترامیم کی تجویز پر وزارت داخلہ اور وزارت قانون غور کر رہی ہیں۔

ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ رولز میں ترمیم کے بعد پاسپورٹ سافٹ ویئر اور بکس کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔ وفاقی حکومت تمام شراکت داروں سے مشاورت کے بعد تجاویزپر فیصلہ کرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.