لاہور پولیس نے اڈیالہ جیل میں قیدشاہ محمود قریشی کو9 مئی کے 8 مقدمات میں گرفتارکرلیا

0 41

پولیس کے مطابق لاہور پولیس کی خصوصی ٹیم شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرنے اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچی۔ تفتیشی ٹیم نے عدالت سے ملزم شاہ محمود قریشی کو لاہور منتقل کرنے کی اجازت مانگی تاہم عدالت نے سکیورٹی خدشات کے باعث شاہ محمود قریشی کو لاہور منتقل کرنے سے منع کر دیا۔

لاہور پولیس کے مطابق تفتیشی ٹیم کی استدعا پر عدالت نے شاہ محمود قریشی کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

تفتیشی ٹیم نے شاہ محمود قریشی کا اڈیالہ جیل میں ہی بیان ریکارڈ کیا، شاہ محمود قریشی ویڈیو لنک کے ذریعے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.