پہلا گھر خریدنے والے شہری پر ٹیکس لگانا زیادتی ہوگی، عاصم

0 45

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز آف پاکستان (آباد) کے چیئرمین عاصم سم سم نے کہا ہے کہ پہلا گھر خریدنے والے شہری پر ٹیکس لگانا زیادتی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پہلا مکان لینے کیلئے حکومتیں مدد دیتی ہیں، کیا پانچ سال کی قسطوں پر فلیٹ لینے والے غریب سے ٹیکس لیں؟ املاک کی ایف بی آر ویلیو اور مارکیٹ ویلیو کے فرق کو بتدریج کم کیا جائے۔

ایف بی آر کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے کہا کہ حکومت ٹیکس لینے میں سنجیدہ ہی نہیں۔ حکومت کی کوشش یہی ہوتی ہے کہ ٹیکس لینے کے بجائے آئی ایم ایف کو چکر دے کر پیسے پکڑ لے، شاپ ایکٹ کے مطابق دکانوں کی رجسٹریشن کے بغیر فکسڈ ٹیکس نہیں لیا جا سکتا۔

ماہر معاشیات عمار حبیب نے کہا کہ ٹرانزیکشنز کی ڈیجیٹلائزیشن کے بغیر معیشت کو دستاویز نہیں کیا جاسکتا، پاکستان سے کہیں کم خواندگی والے ملکوں کی معیشت بھی ڈیجیٹلائیزڈ ہوچکی ہے۔ بھارت کے ایک شہر پونے کی پراپرٹی ٹیکس کلیکشن پاکستانی پنجاب سے زیادہ ہے۔

گریٹ ڈيبیٹ میں بات چیت کے دوران کراچی تاجر اتحاد کے صدر عتیق میر نے کہا کہ فکسڈ ٹیکس لگانے سے پہلے ہم سے بات کی جائے اگر ٹیکس دیا بھی تو وہ قرضوں پر سود کی ادائیگی اور حکمرانوں کی عیاشی میں جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.