مارگلہ کی پہاڑیوں میں سید پور ولیج رینج میں آگ بھڑک اٹھی ، آگ پر قابو پا لیا گیا

0 63

پاک آرمی اور سکس ایوی ایشن اسکواڈرن کے ہیلی کاپٹر آگ بجھانے میں مصروف رہے اور سی ڈی اے کے 75 سے زائد فائر فائٹرز بھی آگ پر قابو پانےکی کوششوں کا حصہ بنے۔

تیز ہوا کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا رہا جس سے آگ کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا تھا۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگنے والی آگ پر کنٹرول کیلئے ہیلی کاپٹر بھجوانے پر پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مارگلہ پہاڑیوں پر لگی آگ جلد بجھانے کی ہدایت کرتے ہوئے ہدایات دیں کہ آگ پر جلد سے جلد قابو یقینی بنایا جائے، یقینی بنایاجائے کہ آگ سےکسی انسانی جان کو نقصان نہ پہنچے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ جس قدر ہوسکے جنگلی حیات کا تحفظ بھی یقینی بنایا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.