وزیر اعلیٰ پنجاب کا انڈسٹریل اسٹیٹس کے سربراہ اور بورڈز کو تبدیل کرنے کا حکم

0 76

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں انڈسٹری کے فروغ کے اہداف کے حصول میں ناکامی پر برہمی کا اظہار کیا اور ناقص کارکردگی پر انڈسٹریل اسٹیٹس کے سربراہ اور بورڈز کو تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرِصدارت اسپیشل اکنامک زونز کے امور سے متعلق اجلاس ہوا۔

مریم نواز نے انڈسٹری کے فروغ کے اہداف کے حصول میں ناکامی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ناقص کارکردگی پر انڈسٹریل اسٹیٹس کے سربراہ اور بورڈز کو تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کو سہولتیں دے کر ماضی کی کوتاہیوں کا ازالہ کریں، انڈسٹریل اسٹیٹس کو پلگ اینڈ پلے ماڈل پر قائم کرنا چاہتے ہیں،انڈسٹریز کے قیام کے طریقہ کار کو آسان اور تیز ترین بنا یا جائے گا۔

مریم نواز نے ہدایت کی کہ انڈسٹریل اسٹیٹس کو ان ہی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے جن کے لیے قائم کی گئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.