وزیر اعظم کا آج 28 مئی یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

0 68

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے دن، 28 مئی یوم تکبیر کو سرکاری چھٹی قرار دیا ہے۔

کابینہ ڈویژن نےعام تعطیل کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق 28 مئی یوم تکبیر پر وفاق کے ساتھ خیبر پختونخوا، پنجاب، سندھ اور بلوچستان حکومت سمیت آزاد کشمیر نے بھی آج عام تعطیل کا اعلان کیا ہے،سپریم کورٹ، لاہور ہائی کورٹ، سندھ ہائی کورٹ، جامعات،اسٹیٹ بینک ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور ملک بھر میں ماتحت عدالتیں بھی بند رہیں گی۔

کراچی یونیورسٹی نے عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے منگل کو ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے،وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام آج ہونے والے امتحانات اور پریکٹیکل بھی ملتوی کردیےگئے۔

عام تعطیل کے باعث کراچی میں میٹرک بورڈ کے تحت ہونےوالےامتحانات نہیں ہوں گے، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔

یوم تکبیرپر آزاد کشمیر میں بھی عام تعطیل ہوگی، تاہم انٹر اور ثانوی بورڈ کے امتحانات شیڈول کےمطابق ہوں گے،دوسری جانب ترجمان کیمبرج بورڈ کے مطابق او اور اے لیول کے امتحانات آج شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہاکہ یوم تکبیر پاکستانی قوم کے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے اتحاد کی یاد دلاتا ہے، آج کے دن پوری قوم نے اس ملک کی سالمیت کے لیے یہ فیصلہ کیا کہ ملکی دفاع پر کسی قسم کا بیرونی دباؤ قبول کرکے سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم کے مطابق یوم تکبیر سیاسی اور دفاعی قوتوں کے اس ملک کے دفاع کو مضبوط تر بنانے کے لیے ایک جھنڈے، سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہونے کی یاد دلاتا ہے۔

یوم تکبیر بیرونی دشمنوں کے ساتھ ساتھ ایسے اندرونی دشمنوں، جو ملک میں انتشار کی سیاست سے اس ملک کو خطرے سے دوچار کرنا چاہتے ہیں، ان کے ناپاک عزائم کو ہمیشہ ناکام بنانے کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔

آئیں، آج کے روز ہم یہ عہد کریں کہ نا صرف بیرونی دشمنوں، بلکہ پاکستان میں موجود 9 مئی جیسے واقعات سے انتشار کے خواہشمند عناصر کی شرپسندی کو اتحاد، تنظیم اور یقینِ محکم کے ساتھ ساتھ دن رات محنت سے ناکام بنائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.