پشاور سے جدہ کیلئے جانے والی پی آئی اے کی فلائٹ تاخیر کا شکار

0 113

مسافروں نے کہا ہے کہ پشاور سے عازمین حج کو لیکر جدہ کیلئے جانے والی قومی ائیر لائن پی آئی اے کی پرواز شام 4 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہونا تھا لیکن تقریباً 8 گھنٹے گزرنے کے باوجود پرواز روانہ نہ ہوسکی۔

مسافروں کے مطابق انہیں دو بار جہاز میں بٹھایا اور اتارا گیا ہے، اب مسافر طیارے سے نکل کر رن وے پر بیٹھ گئے ہیں،، فلائٹ میں بزرگ اور بیماروں کی حالت غیر ہوگئی۔

پرواز پر سوار مسافروں سے کہا جا رہا ہے کہ طیارے کا ائیرکنڈیشن خراب ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.