وزیراعظم کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے اور نقصان دہ فیڈرز پر بندش کا دورانیہ کم کرنیکی ہدایت

0 72

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت لوڈشیڈنگ اور بجلی چوری روکنےکے امورپر اجلاس ہوا جس میں وزارت توانائی نے بجلی چوری اور لوڈشیڈنگ پر مفصل بریفنگ دی جس دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ صرف خسارے میں چلنے والے فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، اس پر وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی چوری روکنا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے وہ اپنی ذمہ داری پوری کریں اور لوگوں کو ریلیف دیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کو وزیراعلیٰ کے پی سے ہونے والی ملاقات اوران کی طرف سے کے پی میں بجلی چوری روکنے کی یقین دہانی پر بھی بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے اس پیشرفت کو سراہا۔

دوران اجلاس وزیراعظم نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گرمی کی شدت کے باعث لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے لہٰذا نقصان میں چلنے والے فیڈرز پر بھی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.