شدید گرمی کے پیش نظر اڈیالہ جیل میں قیدیوں کیلئے خصوصی اقدامات

0 112

جیل سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ کے مطابق اڈیالہ جیل میں تمام قیدیوں کو ٹھنڈے پانی کی دستیابی کے لیے واٹر چلرز نصب کر کےخصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔

جیل سپر نٹنڈنٹ کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر تمام قیدیوں کو ائیر کولرز فراہم کردیے گئے ہیں، قیدیوں کی بیرکس میں ایگزاسٹ فینز بھی لگا دیئےگئے ہیں اور تمام قیدیوں کے کمروں میں پنکھوں کی مرمت بھی کردی گئی ہے۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے مطابق جیل میں ہیٹ اسٹروک یونٹ بھی قائم کردیا گیا ہے جس میں 24 گھنٹے ڈاکٹر دستیاب ہوگا، قیدیوں کو دن میں دو مرتبہ نمکین لسی اور لیموں پانی بھی فراہم کیا جارہا ہے۔

جیل سپر نٹنڈنٹ نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور شاہ محمود قریشی کو بھی سہولیات دی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.